4 اپریل، 2022، 2:03 PM

بھارت میں مسلمانوں کے 40گھروں کوآگ لگا دی گئی

بھارت میں مسلمانوں کے 40گھروں کوآگ لگا دی گئی

بھارتی ریاست راجھستان میں کرفیو کے دوران مسلمانوں کے 40گھروں کوآگ لگا دی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست راجھستان میں کرفیو کے دوران مسلمانوں کے 40گھروں کوآگ لگا دی گئی۔ بھارتی ریاست راجھستان کے علاقے کرولی میں ہندوانتہاپسندوں اورپولیس نے مل کر24 گھنٹوں کے اندرمسلمانوں کے 40 گھروں کوآگ لگا دی۔ مسلمانوں کی اکثریت والےعلاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں مسلمانوں کے جلتے گھروں سے بلند ہوتے آگ کے شعلے دیکھے جاسکتے ہیں۔کرولی میں ہندوانتہاپسندوں نے موٹرسائیکل  ریلی نکالنے کے دوران مسلمانوں کے گھروں اوردکانوں پرحملے کئے اورلوٹ مار کی۔ ہندوانتہاپسندوں نے ریلی میں مسلمانوں کوہندوؤں کے انتہاپسند نعرے لگانے پربھی مجبورکیا۔ پولیس نے مسلمانوں کی مدد کرنے کے بجائے حسب روایت ہندوانتہاپسندوں کا ساتھ دیا۔

مسلمانوں پرہندوانتہاپسندوں کے تشدد سے 100 سے زائد مسلمان زخمی ہوگئے۔ کرولی میں ہندوانتہاپسندوں کے مسلمانوں پرحملوں اورمسلمانوں کی دکانوں میں لوٹ مار کے بعد کرفیونافذ کیا گیا تھا۔

News ID 1910381

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha